ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 56 سال کے بزرگ نے 16 سالہ لڑکی کا کیا ریپ، ملی 25 سال کی سزا 

56 سال کے بزرگ نے 16 سالہ لڑکی کا کیا ریپ، ملی 25 سال کی سزا 

Thu, 22 Aug 2019 19:34:20    S.O. News Service

سمڈیگا،22/اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) جھارکھنڈ کی ایک عدالت نے گزشتہ سال سمڈیگا ضلع میں 16 سال کی ایک لڑکی سے عصمت دری کے الزام میں 56 سالہ ایک شخص کو 25 سال قید کی سزا سنائی ہے ضلع جج نیرج کمار شریواستو نے بدھ کو پاکسو ایکٹ اور تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت اسٹانلس باہ کو قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد فیصلہ سنایا۔مجرم پر60,000روپے کا جرمانہ بھی لگایا۔اضافی لوک آیکت پراسیکیوٹر سبھاش پرساد نے کہا کہ اگر وہ جرمانہ بھرنے میں ناکام رہتا ہے، تو اسے ایک سال اور جیل کی سزا کاٹنی ہوگی۔26 اکتوبر، 2018 کو 16 سالہ لڑکی کی ماں نے جل ڈیگا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی جس میں اس نے باہ پر اپنی بیٹی کی عصمت دری کرنے کا الزام لگایا تھا جس کے بعد مقدمہ درج کیا گیا تھا۔اس نے اپنی شکایت میں کہا کہ وہ کسی کو بھی اس واقعہ کے بارے میں بتانے پر سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دیتا تھاجانچ کے دوران پتہ چلا ہے کہ ایک کرانہ سٹور چلانے والا باہ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کرنے سے پہلے اس کوبسکٹ اور نمکین کا لالچ دیتا تھابعد میں وہ حاملہ ہو گئی اور اس نے ایک بچے کو جنم دیاپرساد نے بتایا کہ بچی کا ڈی این اے سیمپل باہ کے ڈی این اے نمونے سے ملا تھا۔


Share: